یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی ایک ۔اچھی خبر ہے لیکن ایٹمی معاہدے کی تجدید ایک الگ موضوع ہے.
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ عنقریب اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
جارح سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے صوبے الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی اور وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سمجھوتے کو علاقے کی ترقی اور استحکام کے لئے مرکزی حیثیت کا حامل قرار دیا ہے
جارح سعودی اتحاد کے تازہ حملوں میں کم سے کم دو یمنی شہریوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔
سعودی تجزیہ نگاروں نے ایران - سعودی عرب معاہدے کو ناکام بنانے کے لیے امریکی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، ریاض کے فیصلوں کو تبدیل نہیں کرسکتا اور اسے اس معاہدے کا احترام کرنا چاہیے۔
سعودی عرب میں آئے سیلاب کے دوران ایک تلخ واقعے میں جازان شہر کے دیہی علاق کی جانب جانے والی ایک کار سیلاب میں بہہ گئی۔ اس کار میں 4 بچے اپنے باپ کے ہمراہ سوار تھے جو اپنی جان دے بیٹھے تاہم ان کے باپ کی جان بچ گئی۔
سعودی عرب کے ایک وزیر کا کہنا ہے کہ ایران میں سرمایہ کاری جلد ہو سکتی ہے۔
سعودی عرب میں طوفانی بارش اور سیلاب سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی کاریں بہہ گئیں اور بجلی منقطع ہو گئی۔
یمن کے میڈیا ذرائع نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب کی جانب سے یمن کے جزیرہ سقطری میں دراندازی کی کوششوں سے پریشان ہے اور اس مسئلے نے ابوظہبی کو ان کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر آمادہ کردیا ہے۔