غزہ میں عام فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانا کسی بھی طرح قابل قبول نہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض میں خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس کے افتتاحیہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ بات کہی۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق خلیج فارس تعاون کونسل اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کا سربراہی اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد کے خطاب سے شروع ہوا جس کا محور مقبوضہ علاقوں کی موجودہ صورت حال ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپے خطاب میں مقبوضہ فلسطین کے حالات اور غزہ پٹی میں جاری غاصب اسرائیل کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسئلۂ فلسطین کی ایک مستقل راہ حل کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں تشدد کی قیمت عام شہری ادا کر رہے ہیں۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ ہم نے جو تشدد دیکھا اس سے ہمیں تکلیف ہوئی ہے اور ہم تشدد روکے جانے کی ضرورت اور عام شہریوں کی پر زور حمایت کرتے ہیں۔
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ غزہ میں ہونے والی فوجی کارروائی کو، جس سے عام شہریوں کی زندگی اور بنیادی تنصیبات متاثر ہو رہی ہیں، روکا جائے اور یہ کہ ہم ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کے لئے منصفانہ حل چاہتے ہیں جو سب کے لئے رفاہ اور امن و سلامتی کا سبب بنے۔