ڈنمارک کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ڈنمارک دو ہزار تیئیس سے دو ہزار اٹھائیس تک یوکرین کو تین ارب اکیس کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دے گا۔
یونین انڈسٹری کے سربراہ نے کہا ہے کہ روس کے خلاف یوکرین کے جوابی حملے میں مدد کے طور پر اس ملک کو اسلحے کی فراہمی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔
روس نے کاخوفکا ڈیم کی تباہی سے پہنچنے والے وسیع نقصانات کے باوجود اقوام متحدہ کی امداد کی تجویز کو مسترد کر دیا۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ دنیا کی خوراک اور اشیائے خورد و نوش کی مارکیٹ میں بحران کسی بھی طرح یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی کا نتیجہ نہیں ہے کیونکہ یہ مشکلات یوکرین کی صورت حال سے پہلے پیدا ہو چکی تھیں۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے بیلاروس میں ایٹمی ہتھیاروں کی تنصیب کے بارے میں روس کے صدر ولادیمیر پویتن کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ایک خطرناک اقدام قرار دیا ہے۔
منسک کو روس سے انتہائی طاقتور ایٹم بم ملے ہیں، جنہیں ضرورت پڑنے پر استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
یوکرین جنگ کے درمیان سے ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرینی فوج کی بکتربند گاڑیوں کا ایک پورا کا پورا قافلہ روس کے بمبار ڈرون طیاروں کا شکار ہو گیا۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر نے روسی افواج کے خلاف حالیہ جوابی حملوں میں فوجی اہلکاروں اور سازوسامان کے لحاظ سے یوکرینی فوج کی زیادہ ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے۔
روس کے قومی سلامتی کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ یوکرینی حکام امن مذاکرات کے لئے تیار تھے مگر امریکہ کے دباؤ میں آکر پیچھے ہٹ گئے۔