Aug ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
  • یوکرین کا دونتسک پر کلسٹر بموں سے حملہ

یوکرین نے روس کے زیر کنٹرول علاقے دونتسک میں کلسٹر بموں سے حملہ کیا ہے جن کا بین الاقوامی طور پر استعمال جرم قرار دیا گیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی افواج نے دونتسک کے رہائشی علاقوں کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنایا ہے اور ابھی تک ان حملوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات دستیاب نہیں ہیں۔
امریکہ اور مغربی ممالک نے 155 ملی میٹر کے کلسٹر بم یوکرین کے حوالے کئے ہیں جن سے یوکرینی افواج دونتسک اور لوھانسک کے علاقوں کو وسیع پیمانے پر نشانہ بنا رہے ہیں۔
دوسری جانب روس نے اوڈیسا میں ہوائی حملے کئے ہیں جن سے خطرے کے الارم بج اٹھے اور کئی عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔

ٹیگس