مغربی ممالک کی اشتعال انگیزی کے سبب دنیا ایٹمی جنگ کے دہانے پر
روس نے اعلان کیا ہے کہ مغربی ممالک کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ایٹمی طاقتوں کے مابین جنگ کا امکان بڑھتا جا رہا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی طاقتوں کے مابین براہ راست تصادم کا امکان بڑھتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو، یوکرین کی جنگ کی آڑ میں، کشيدگی کو ہوا دے رہے ہیں جس کے نتیجے میں ایٹمی طاقتوں کے مابین باقاعدہ جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔
سرگئی لاوروف نے تین جنوری سن دو ہزار بیس کے اس معاہدے کی یاد دہانی بھی کروائی جس کے تحت دنیا کی پانچ ایٹمی طاقتوں نے ایٹمی جنگ شروع نہ ہونے پر زور دیا تھا۔
اس سے قبل روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بھی کہا تھا کہ یوکرینی فوجیوں کو چاہیے کہ اپنے ہتھیاروں کا رخ کی ایف کی جانب پلٹ دیں یا پھر خود کو روسی فوجیوں کے حوالے کردیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے یوکرین کی جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ، اس ملک کی ارضی سالمیت برقرار رہنے پر زور دیا ہے۔