Aug ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
  • جرمنی کے زیادہ تر شہری حکومت سے ناراض

تازہ ترین سروے بتاتے ہیں کہ جرمن شہریوں کی اکثریت یوکرین کو ٹورس کروز میزائلوں کی فراہمی کے خلاف ہے اور ان میں سے تقریباً نصف اس ملک کو مزید ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں بھی شکوک کا شکار ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ جرمن کی اکثریت یوکرین کو جرمن ٹورس کروز میزائلوں کی فراہمی کے بارے میں ہونے والی گفتگو میں اس معاملے کے خلاف ہے۔

آر ٹی ایل اور این ٹی وی کے سروے میں آدھے شہری بھی ہتھیاروں کی مزید ترسیل کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔

اس بنا پر جرمن شہریوں کی اکثریت یوکرین کو جرمن کروز میزائلوں کی فراہمی کو مسترد کرتی ہے۔

روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کا ساتھ دینے کے لیے نیٹو کے کچھ رکن ممالک اس ملک کو کئی سو کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

بیلسٹک میزائلوں کے برعکس، ان میزائلوں میں مستقل پروپلشن اور اپنی رفتار کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

کیف کئی مہینوں سے جرمنی سے ان میزائلوں کی فراہمی کے لیے اصرار کر رہا ہے اور گرینز، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور یونین آف یونائیٹڈ کرسچن پارٹیز کے سیاست داں بھی اس ملک کو ہوا سے زمین پر مار کرنے والے ہتھیاروں اور ٹورس میزائلوں کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس