روسی صدر ولادیمیر پوتن نے فرمان جاری کیا ہے کہ واگنر ملیشیا، حکومت کے ساتھ اپنی وفاداری کا حلف اٹھائے اور اس سلسلے میں دستاویز پر دستخط بھی کرے۔
یوکرین کی مسلح افواج نے روس کے ساتھ جنگ سے بھاگنے والے 23 فوجیوں کو خود ہی موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ایئر ڈيفنس نے کریمیا میں یوکرین کے بڑے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا ہے اور 42 ڈرون تباہ کر دیئے گئے ہیں۔
دمیتری مدودف نے یوکرین کو ایف سولہ طیارے دینے کے سلسلے میں مغربی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی اوقات کے اندر رہو اور اپنے پائلٹوں کی جانوں کو داؤں پر مت لگاؤ۔
روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے21اگست صبح کو ایک یوکرین ڈرون طیارے کو الیکٹرانک جامنگ نظام سے ماسکو کے نواح میں مار گرایا ہے۔
روس نے اعلان کیا ہے کہ مغربی ممالک کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ایٹمی طاقتوں کے مابین جنگ کا امکان بڑھتا جا رہا ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے ایک ڈرون طیارے کو ماسکو میں مار گرایا ہے۔
بیلاروس کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈائریکٹ نیٹو سے جنگ کرنے کا امکان ہے۔
یوکرین نے روس کے زیر کنٹرول علاقے دونتسک میں کلسٹر بموں سے حملہ کیا ہے جن کا بین الاقوامی طور پر استعمال جرم قرار دیا گیا ہے۔
امریکہ کے ایک اعلی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ نیٹو کو امید تھی کہ یوکرین روس کے خلاف اپنے جوابی حملوں میں بڑا الٹ پھیر کردے گا لیکن نیٹو کو مایوسی ہوئی۔