Jun ۰۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • سلامتی کو خطرہ ہوا تو کوئی بھی ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں، پوتین

روس کے صدر ولادیمر پوتین نے کہا ہے کہ مغربی ممالک سمجھتے ہیں کہ ماسکو کبھی بھی نیوکلیئر ہتھیار استعمال نہیں کرے گا تاہم نیوکلیئر ڈاکٹرائن میں واضح ہے کہ اگر روس کی سلامتی اور خودمختاری کو خطرہ ہوا تو کسی بھی ہتھیار کا استعمال قابل قبول ہوگا۔

سحرنیوز/دنیا: یوکرین جنگ کے اب تک کے نتائج سے متعلق امریکی صحافی کے سوال پر ولادیمر پوتین نے کہا کہ روس نے ان لوگوں کیلئے اپنا فرض ادا کیا ہے جنہوں نے فوجی بغاوت سہی اور جنوب مشرقی یوکرین میں جنگ کا سامنا کررہے ہیں۔ پوتین کا کہنا تھا کہ جنگ ختم کرنا ہے تو مغربی ممالک یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کریں اور امن کے عمل میں رکاوٹ نہ بنیں۔
ایک سوال پر صدر پوتین نے کہا کہ نیٹو کے ماہرین یوکرین تنازع میں شریک ہیں اور نشانہ بھی بن رہے ہیں، روس اپنا دفاع بہتر بنائے گا اور ان علاقوں کو اسلحہ فراہم کرنے پر غور کرے گا تاکہ ان مقامات کو نشانہ بنایا جائے گا جہاں سے یوکرین کو میزائل فراہم کیے جارہے ہیں۔
پوتین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  اگر روس کی سلامتی اور خودمختاری کو خطرہ ہوا تو کسی بھی ہتھیار کا استعمال قابل قبول ہوگا۔

ٹیگس