May ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
  • کوئی بھی مغربی ہتھیار زیلنسکی کو بچا نہيں سکتا

ماسکو کا کہنا ہے کہ کوئی مغربی ہتھیار، زیلنسکی حکومت کی حفاظت نہیں کر سکتا۔

سحر نیوز/ دنیا: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ مغربی ممالک کی طرف سے یوکرین کو ہتھیاروں کا بھیجا جانا، ماسکو کے سامنے یوکرین کی شکست کو نہیں روک سکتا۔

فارس نیوز کے مطابق روسی فیڈریشن کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ کوئی بھی مغربی ہتھیار یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی مجرمانہ حکومت کو گرنے سے نہیں بچا سکے گا۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران زاخارووا نے واضح کیا کہ یوکرین کو فراہم کیے جانے والے تمام فوجی سازوسامان کو روس تباہ کر دے گا۔

اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق؛ انہوں نے اشارہ کیا کہ چاہے انہیں یہ بات پسند نہ آئے، میں یہ ضرور کہوں گی کہ کوئی بھی ہتھیار مجرم زیلنسکی حکومت کو گرنے سے نہیں بچا سکے گا اور یوکرین کو فراہم کیے گئے تمام فوجی سازوسامان کو تباہ کر دیا جائے گا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ جو لوگ اس میں شک کرتے ہیں وہ ماسکو میں مغربی ٹیکنالوجی کی نمائش کا دورہ کر سکتے ہیں جس کی بہت زیادہ مانگ ہے۔

ٹیگس