May ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • نیٹو نے یوکرین کی حمایت کر دی

نیٹو کی جانب سے روسی سرزمین پر یوکرین کے حملوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی مدد کے لیے ہتھیاروں کی محدودیت ختم کر دیں۔

جنگ میں یوکرین کی شکست پر مغرب کی تشویش میں شدت آئی ہے، ایسے حالات میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے روس کی سرزمین پر وسیع اور شدید حملے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے انگریزی اخبار "دی اکانومسٹ" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "اب وقت آگیا ہے کہ نیٹو کے اتحادی، یوکرین کو عطیہ کیے گئے ہتھیاروں کے استعمال پر عائد کچھ محدودیت پابندیوں کو ہٹا دیں۔"

اس انگریزی میڈیا کے رپورٹر نے کہا کہ لندن نے تقریباً تمام پابندیاں ہٹا دی ہیں اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے پوچھا کہ کیا وہ امریکہ سے مخاطب ہیں؟

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ "خاص طور پر اب جب کہ خارکیف میں بہت سے تنازعات چل رہے ہیں، روس کی سرحد کے قریب، یوکرین کی جانب سے ان ہتھیاروں کو روسی سرزمین پر جائز فوجی اہداف کے خلاف استعمال کرنے کے امکان سے انکار کرنا ان کے لیے اپنا دفاع کرنا بہت مشکل بنا دے گا۔ "

انہوں نے نیٹو کے رکن ممالک کے یوکرین میں روسی میزائلوں کو مار گرانے کے لیے اپنے دفاعی نظام کا سہارا لینے کے کسی بھی امکان سے انکار کیا۔

ٹیگس