Jun ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • یوکرین پر روس کا شدید حملہ، پورے ملک کی بجلی گل

سنیچر کے روز یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر روس کے شدید حملوں کے باعث ملک بھر میں بجلی گل ہو گئی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: فارس نیوز کے مطابق سنیچر کے روز یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر روس کے وسیع حملے نے اس ملک کے پانچ صوبوں کی توانائی کی تنصیبات کو نقصان پہنچایا ہے ۔

"یورو پریس" خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یوکرین کے وزیر توانائی ہرمن ہلوشینکو نے بتایا کہ روسی افواج نے یوکرین کے زاپوریزیا، دنیپرو، ڈونیٹسک، کراونودر اور ایوانو فرینکیوسک صوبوں میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر زبردست حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ حملہ روس کی جانب سے یوکرین کے اہم انفراسٹرکچر بالخصوص ملک کے انرجی گرڈ کو تباہ کرنے کے لیے فضائی حملوں میں شدت لانے کی مہم کا حصہ ہے۔

یوکرین کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے 80 فیصد تھرمل پاور پلانٹس اور آدھے سے زیادہ یوکرین کے ہائیڈرو پاور پلانٹس کو نقصان پہنچایا ہے۔

اس حملے میں روسی افواج نے متعدد قسم کے میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا۔ یوکرین کے فضائی دفاع نے 53 میں سے 35 میزائلوں اور 47 میں سے 46 روسی ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ٹیگس