Jul ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • چین اور یوکرین کی بڑھتی نزدیکیوں سے گھبرایا امریکا، واشنگٹن نے کیف کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا

امریکی وزیر جنگ نے یوکرین کے وزیر دفاع سے رابطہ برقرار کر کے یوکرین کے لئے واشنگٹن کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدارتی انتخابات میں امیدواروں کی دوڑ سے صدر جو بائیڈن کے باہر نکلنے اور ان کی جانب سے امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کے مقابلے میں اپنی نائب کملا ہیرس کی امیدواری کی حمایت کے اعلان کے بعد امریکہ اور یوکرین کے وزرائے دفاع کے درمیان یہ پہلا رابطہ رہا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان پٹ رائیڈر نے نامہ نگاروں کے ساتھ ایک نشست میں کہا ہے کہ امریکہ اور یوکرین کے وزرائے دفاع کے درمیان اس رابطے میں لوئیڈ آسٹن نے تاکید کی ہے کہ روس کے مقابلے میں یوکرین کی فوجی حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ روس یوکرین جنگ میں امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے یوکرین کی مسلسل حمایت کی جاتی رہی ہے جبکہ امریکہ اب تک یوکرین کی پچاس ارب ڈالر مالیت کی فوجی و مالی مدد و حمایت کی جا چکی ہے۔

چین اور یوکرین کے وزارئے خارجہ کی حال میں ہوئی ملاقات کی تصویر

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے امریکہ کے قومی سلامتی کونسل کے دفتر کے سربراہوں اور مشیروں کے درمیان رابطے کی برقراری کے بعد کہا ہے کہ ہمارے بنیادی اقدامات منصفانہ قیام امن کے لئے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب واسیلی نبنزیا نے کہا ہے کہ امریکہ اور یوکرین کے یورپی اتحادی، کی ایف کی فوجی مدد و حمایت کر کے صرف جنگ کے طولانی ہونے کی راہ ہموار کرتے رہے ہیں اس لئے کہ یوکرینی فوجی مغربی اور امریکی جیو پولیٹیکل مفادات کے لئے جنگ کی فرنٹ لائن پر اپنی جان نہیں دینا چاہتے اور نہ ہی وہ جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی امریکی وزیر دفاع لوئیڈ آسٹن کے ہمراہ

تاس کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی فوجیوں کے مغربی اور امریکی جیو پولیٹیکل مفادات کے لئے جنگ کی فرنٹ لائن پر نہ مرنے کے رجحان کی بنا پر یورپ و امریکہ کی فوجی و مالی مدد حمایت جنگ کے طویل ہونے کا باعث بنتی رہی ہے۔اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب واسیلی نبنزیا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کہا ہے کہ یوکرین کی حمایت میں روانہ کئے جانے والے مغربی فوجی روسی فوجیوں کے نشانے پر ہیں جیسا کہ مغرب میں ایسے یورپی فوجی افسروں کی جانی نقصان پر آخری رسومات کا مشاہدہ کیا جاتا رہا ہے جو پہاڑی علاقوں میں لاپتہ ہوئے ہیں اور یا حرکت قلب بند ہوجانے کی بنا پر اچانک اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

 

ٹیگس