پاکستان کے وزیر اعظم شہبازشریف ’شرم الشیخ ماحولیاتی سمٹ‘ میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر مصر پہنچ گئے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے روسی غذائی اشیا اور کھاد کی برآمدات میں پائی جانے والی رکاوٹیں دور کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے پاکستان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ میں چین اور روس کے نمائندوں نے ایران کے حالات کے سلسلے میں سلامتی کونسل کا (غیر رسمی) اجلاس بلانے پر امریکہ اور البانیہ کے اقدام کی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ نے ٹوئٹرکمپنی کے نئے مالک ایلن مسک کے غیر معمولی موقف اختیار کرنے اور متنازعہ مسائل اجاگر کرنے کے خراب ریکارڈ پر انہیں متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے وہ ٹوئٹر پر کسی بھی قسم کا نفرت انگیز مواد نشر کرنے سے پرہیز کریں
اقوام متحدہ نے 2022 کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے میں 118 فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔
طالبان نے افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی رپورٹ کو غیر ذمہ دارانہ اور افغان معاشرے میں نفاق کا باعث قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
امن کے امور میں اقوام متحدہ کی انڈر سیکریٹری روز میری ڈی کارلو نے بحران یوکرین کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
روس کو ایرانی ڈرون طیاروں کی ترسیل اور جنگ یوکرین میں استعمال کے بارے میں امریکہ اوراس کے اتحادیوں کے چند ماہ کی پروپیگنڈا مہم اور ماحول کی تیاری کے بعد بدھ کےروز سلامتی کونسل کا بندکمرے کا اجلاس اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا۔
امریکہ، انگلینڈ اور فرانس نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کےہنگامی اجلاس میں ایران کی جانب سے روس کو مبینہ ڈرون فراہم کرنے کو یو این کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی قرار دینے کی کوشش کی، جو ناکام ہوگئی۔