Oct ۲۸, ۲۰۲۳ ۰۷:۴۶ Asia/Tehran
  • غزہ کی حمایت میں عرب ملکوں کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عرب ممالک کی طرف سے تجویز کردہ قرارداد کی منظوری دیتے ہوئے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور دشمنی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: فلسطینی مزاحمتی گروہوں اور صیہونی افواج کے درمیان جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے اب تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان فوری جنگ بندی کے لیے کوئی قرارداد منظور نہیں کر سکے تھے۔ موصولہ خبروں کےمطابق اس قرارداد کی حمایت میں ایک سو بیس ووٹ اور چودہ مخالفت میں پڑے جبکہ پینتالیس غیر حاضر رہے۔ صیہونی حکومت اور امریکہ نے اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیا ہے۔

اسرائیلی حکومت کی حمایت حاصل کرنے اور فلسطینی مزاحمت اور صیہونی حکومت کے درمیان تنازعات کے حوالے سے، عرب ممالک کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کی منظوری میں رکاوٹ ڈالنے کی کینیڈا کی کوشش ناکام ہو گئی۔

 دوسری جانب کینیڈا نے امریکہ کی حمایت سے عربوں کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں ترمیم پیش کرتے ہوئے بقول اس کے "حماس کے دہشت گردانہ حملوں اور یرغمال بنانے" کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔لیکن اس ترمیم کے حق میں صرف اٹھاسی اور مخالفت میں پچپن ووٹ پڑے جبکہ تیئیس غیر حاضر رہے۔

ٹیگس