غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کا بیان، جنگ بندی کی فوری ضرورت پر زور
اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا ہے غاصب صہیونی حکومت کے حملے جاری رہنے کے نتیجے میں سینکڑوں بچے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے نامہ نگاروں کے اجتماع میں کہا کہ سارے ہسپتال بیماروں سے بھرے ہوئے ہيں اور ایک بڑی تعداد نوبت میں انتظار میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں آج دس دنوں سے مکمل طور پر اندھیرا ہے۔
اس سے قبل اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیاری نے کہا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کی صورتحال خطرناک ہے اور اس میں دن بہ دن شدت آ رہی ہے اور غزہ میں خوفناک تشدد کے خاتمے اور انسان دوستانہ جنگ بندی کی فوری ضرورت ہے۔
اسی طرح اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان روینا شمسدانی نے کہا ہے کہ غرب اردن میں انہيں انسانی حقوق کی صورتحال پر بہت تشویش ہے۔ روینا شمسدانی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں موصولہ خبروں کے مطابق سات اکتوبر سے غرب اردن میں اسرائیل کے ڈرون حملوں اور پولیس کے ہاتھوں پندرہ بچوں سمیت انہتر فلسطینی شہید ہوئے ہيں۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس علاقے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے کہا کہ چھ فلسطینی باشندے، صیہونی آبادکاروں کے توسط سے شہید کئے گئے ہیں اور متعدد فلسطینی بے گھر بھی ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف کارروائی بند ہونی چاہیے-