باراک اوباما انتظامیہ میں پینٹاگون کے ایک سابق اہلکار نے کہا کہ اسرائیل کو 33 روزہ جنگ میں حزب اللہ کے ہاتھوں شرمناک شکست سے سبق سیکھنا چاہیے۔
صیہونی وزیراعظم نے غزہ میں تین روزہ جنگ بندی کی امریکی صدر بائیڈن کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
شام میں کونیکو گیس فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ ہوا ہے۔
ایک باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کی ذاتی معلومات فروخت کی جا رہی ہیں۔
امریکی یہودیوں نے فلسطین کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں نیویارک میں مجسمۂ آزادی کے سامنے مظاہرہ کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ امریکہ نے گزشتہ تین دن میں ہمیں یہ پیغام دیا ہے کہ وہ جنگ بندی کا خواہاں ہے لیکن عملی طور پر وہ غزہ میں قتل عام اور نسل کشی کی حمایت کر رہا ہے۔
ایک امریکی اہلکار نے صیہونی حکومت کے حکام سے ملاقات کے لیے سی آئی اے کے سربراہ کے مقبوضہ علاقوں کے دورے کی اطلاع دی ہے۔
عراق اور شام میں مقامی ذرائع نے، غزہ پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کےجواب میں شام کے شہر الحسکہ کے مضافات میں واقع امریکی فوجی اڈے ( QASRC) پر پہلی بار ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی امریکی حمایت کے خلاف احتجاج کے طور پر ترکیہ کے عوام نے اینجرلیک فوجی اڈے کے اطراف میں وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا۔
فلسطینیوں کی حمایت میں وائٹ ہاؤس کے سامنے کئے جانے والے مظاہرے میں صیہونیت مخالف یہودی رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور غزہ کے عام شہریوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی شدید مذمت کی۔