Apr ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کے طیارہ بردار بحری بیڑے سے ایف 18 طیارہ گر کر تباہ

امریکی بحریہ نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں ایک F-18 لڑاکا طیارہ اور اس کا ٹگ، طیارہ بردار بحری جہاز سے گر کر تباہ ہوگئے۔

سحرنیوز/دنیا:   امریکی بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ بحیرہ احمر میں ایک F-18 لڑاکا طیارہ طیارہ بردار بحری جہاز سے گر کر تباہ ہوگيا ہے۔ اس حادثے میں ایک ملاح زخمی ہو گیا جبکہ جہاز کا باقی عملہ محفوظ ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ٹرومین جس پر یہ واقعہ پیش آیا، یمن میں انصار اللہ گروپ کے خلاف حملوں میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

ٹیگس