Apr ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
  • ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے یمن پر امریکہ کے فضائی حملوں کی مذمت

دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یمن کے مختلف علاقوں منجملہ صعدہ میں افریقی مہاجرین کے ایک کیمپ پر امریکی فضائی حملے کی مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یمن کی بنیادی شہری تنصیبات، لوگوں کے مکانات، اور غیر فوجیوں پر امریکا کے فضائی حملوں کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔ انھوں نے یمن کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی پر سخت تنقید کی ہے۔

واضح رہے کہ یمن پر امریکہ کے حالیہ حملوں میں سو سے زیادہ بے گناہ افراد شہید ہوگئے ہیں۔

ٹیگس