Feb ۰۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • یمن پر ایک بار پھر امریکی اور برطانوی افواج کا حملہ

امریکہ اور برطانیہ نے ایک بار پھر یمن کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے الصلیف کے علاقے راس عیسی پر دو بار بمباری کی۔ امریکہ اور برطانیہ کی اس جارحیت میں ہونے والے ممکنہ نقصان کے بارے میں ابھی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ امریکہ اور برطانیہ حالیہ دنوں میں یمن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

اس جارحیت کا مقصد یمن کی مسلح افواج کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کا جاری محاصرہ ختم کرانے کے لئے یمن کی حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے۔ جبکہ یمن کی مسلح افواج نے بارہا تاکید کی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت جب تک فلسطینی عوام کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت بند نہیں کرے گی اس کے بحری جہازوں اور مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہ کی طرف جانے والے تجارتی بحری جہازوں پر حملے جاری رہیں گے- البتہ بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں باقی تمام بحری جہاز محفوظ رہیں گے اور ان کو کوئی خطرہ نہیں رہے گا۔

ٹیگس