Jun ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • بو شہر ایٹمی بجلی گھر کے دوسرے ری ایکٹر یونٹ میں کنکریٹ کارروائی کا آغاز

ایران کے ادارہ ایٹمی توانائی کے سربراہ کی موجودگی میں بو شہر ایٹمی بجلی گھر کے دوسرے ری ایکٹر یونٹ میں کنکریٹ کارروائی کا آغاز ہو گیا۔

بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے دوسرے ری ایکٹر یونٹ میں کنکریٹ کارروائی، ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی اور بو شہر کے گورنر جنرل کی موجودگی میں شروع کی گئی۔ اس موقع پر ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید اور بذات خود صدر مملکت ابراہیم رئیسی اور ان کی حکومت کے پختہ و آہنی عزم کے پیش نظر بو شہر ایٹمی بجلی گھر کے دوسرے اور تیسرے یونٹ  کی کارروائی سے متعلق تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس کارروائی کے آغاز سے بو شہر ایٹمی بجلی گھر کے دوسرے اور تیسرے یونٹ کو ثمر بخش بنانے میں مدد ملے گی ۔ اس موقع پر ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے بو شہر ایٹمی بجلی گھر کے مختلف حصوں اور جاری مختلف امور کا جائزہ بھی لیا۔

ٹیگس