امریکہ کی ایک اور شکست
Nov ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
گزشتہ برس امریکہ نے اپنے آلۂ کاروں کے ذریعے لاطینی امریکہ کے سامراج مخالف ملک بولیویا میں مورالس حکومت کا تختہ پلٹ دیا جس کے بعد صدر مورالس انتخابات میں کامیاب ہونے کے باوجود استعفیٰ دے کر ملک چھوڑنے اور میکسیکو میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔ اس کے بعد ملک میں انتخابات کرائےگئے جس میں عوام نے ایک بار پھر مورالس ہی کی پارٹی کے امیدوار لوئس آرسہ کو اپنا صدر منتخب کر لیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ امریکہ کے توسیع پسندانہ سازشی منصوبے کو شکست ہوئی اور مورالس دوبارہ اپنے وطن بولیویا واپس لوٹ آئے۔
یہ بھی پڑھئے: مساوات اور امن کے لیے جنگ جاری رہے گی، ایوو مورالس کا اعلان
یہ بھی دیکھئے: بولیویا میں سابق صدر مورالس کے حق میں مظاہرے