حزب اللہ کا اسرائیل پر 200 راکٹوں اور 25 ڈرون سے حملہ، ہر طرف آگ ہی آگ کے شعلے
لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے نسل کش اسرائیلی فوجیوں کے آرمی ہیڈکوارٹر پر 200 سے زیادہ راکٹ فائر کیے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے جمعرات کے روز غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج کے جرائم کے جواب میں صیہونی فوج کے ہیڈ کوارٹر کو 200 سے زائد راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں اسرائیلی فوج کے نئے ہیڈ کوارٹر،اییلایت، کاتساویا، گاملا، اوریردن کی بیرکوں کی آرٹلری رجمنٹ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ کے مجاہدین نے شمالی علاقے میشار کے انٹیلی جنس بیس اور جولان کےمعالیہ میں ہرمون بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ساتھ ایلانیا کے مرکزی اڈے اور جولانی بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر اور شراگاہ بیرک میں ایگور یونٹ کو بھی نشانہ بنایا۔ .
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے لبنان سے 25 سے زائد ڈرونز کی مقبوضہ فلسطین میں آمد کا اعلان کیا اور مزید کہا کہ مقبوضہ جولان کے جنوب میں کتسرین اور اس کے اطراف میں خطرے کے سائرن بج گئے۔ اس وقت جب مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں حزب اللہ کے میزائل اور ڈرون حملے جاری تھے، بعض قصبوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بھی مقبوضہ جولان میں ایک واقعہ میں کم از کم ایک صیہونی فوجی کی ہلاکت کی خبر دی اور اعلان کیا کہ جولان کے علاقے میں حزب اللہ کے میزائلوں کے حملوں کے بعد اس علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔