Feb ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  • نیوزی لینڈ: جنگلوں میں آگ ہنگامی حالت کا اعلان

جنگلوں میں آگ لگنے کے بعدایک ہزار لوگوں کو گھروں سے بحفاظت باہر نکالا گیا ۔

نیوزی لینڈ کے تیسرے سب سے بڑے شہر کرائسٹ چرچ کے پاس جنگلوں میں آگ لگنے اور اس کے تیزی سے رہائشی علاقوں کی طرف پھیلنے کے خطرے کے مدنظر آج ایک ہزار لوگوں کو گھروں سے بحفاظت باہر نکالا گیا اور اس دوران سرکار نے یہاں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا۔

ہنگامی حالات سے نمٹنے والے دستوں نے بتایا ہے کہ شہر کے پورٹ ہلزس اس ہفتہ کے آغاز میں آگ لگی تھی لیکن کل رات یہ تیزی سے پھیل کر رہائشی علاقوں کی طرف بڑھ رہی ہے ۔

وزیراعظم بل انگلش نے راحت اور بچاؤ کے کاموں کی نگرانی کے لئے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔

 

ٹیگس