ٹرمپ نے چین کو ملاقات کی منسوخی کا ذمہ دار قرار دے دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کے رہنما کے دورہ چین کے بعد واشنگٹن کے مقابلے میں پیانگ یانگ کے لہجے میں تبدیلی آئی ہے اور اسی وجہ سے امریکہ اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کی ملاقات منسوخ ہوئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا بھی حالات میں تبدیلی چاہتا ہے لیکن اچانک کچھ واقعات پیش آئے جن کے باعث اس کا موقف مزید سخت ہوگیا۔
دوسری جانب نیٹو کے حکام نے بھی کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کے دورہ چین کے بعد سے کم جونگ ان کے رویئے میں تبدیلی آئی ہے اور نیٹو اس صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ شمالی کوریا نے حالیہ چند روز کے دوران متعدد بار امریکی نائب صدر مائک پینس سمیت دیگر امریکی حکام کی سرزنش کی ہے اور انہیں احمق قرار دیا ہے جس وجہ سے پیانگ یانگ اور واشنگٹن کے تعلقات میں ایک بار پھر کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ان کی طے شدہ ملاقات کا امکان اب بھی موجود ہے۔