Mar ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • کرائسٹ چرچ  سانحہ کا ذمے دار امریکی صدر ٹرمپ

امریکا کے مقبول گلوکار جان لیجنڈ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کا ذمے دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹھہرا دیا۔

جان لیجنڈ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ یہ بیان بازی کر کے غلط کر رہے ہیں، برائی کے اس نظریے کے تحت سیاہ فام افراد نے مساجد، معبد اور گوردواروں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر چند امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ واقعے کے براہِ راست ذمے دار نہیں ہیں تاہم ان کے بیانیے نے قاتل کو اکسایا۔

امریکی گلوکار نے یہ بھی کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ برائی کے اس نظریے کی مذمت کریں اور اس کا مقابلہ کریں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ جعلی میڈیا ان کو نیوزی لینڈ حملے کا ذمہ دار ٹھہرانے کی پرزور کوشش کررہا ہے مگر انہیں یہ ثابت کرنے میں کافی دشواری ہوگی۔

 

ٹیگس