پاک و ہند وزرائے اعظم کی ملاقات
May ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
پاک و ہند کے وزرائے اعظم کی ملاقات کا امکان پایا جا رہا ہے۔
پاک و ہند میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات کے فوری بعد پاک و ہند کے وزرائے اعظم کی ملاقات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
یہ ملاقات 14 اور 15 جون کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ہوگی۔
پاک و ہند وزرائے اعظم کی ملاقات سے 2013 سے دونوں ممالک کے درمیان معطل باضابطہ مذاکرات کی راہ کھل سکتی ہے۔
رواں ماہ بشکک میں وزرائے خارجہ اجلاس میں بھی پاک و ہند کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے، تاہم سائیڈ لائن ملاقات کے متعلق ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا۔