May ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۵ Asia/Tehran
  • لندن کے مسلمان میئرکو جان سے مارنے کی دھمکیاں

میئر لندن صادق خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے مسلمان میئرصادق خان کو سوشل میڈیا کے ذریعے 237 دھمکیاں موصول ہوئیں ہیں، سٹی ہال نے صادق کو ملنے والی دھمکیوں کے 17 کیس پولیس کے حوالے کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صادق خان کو ملنے والی دھمکیوں میں 2016 میں بریگزٹ پر ریفرنڈم کے بعد اضافہ ہوا۔

مسلمان میئرصادق خان نے ایک بیان میں اس خدشے کا اظہار کیا کمیونیٹز کو تقسیم کرنے کےلئے دہشت گرد حملہ بھی کرسکتے ہیں جس کے بعدان کی مستقل حفاظت کےلئے پولیس تعینات کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ان دنوں امریکہ اور یورپ میں اسلاموفوبیا کی لہر چلی ہے جس سے نہ ہی مسلمان اور نہ ہی مسلمانوں کی عبادگاہیں محفوظ ہیں۔

 

ٹیگس