کشمیری عوام کے شہری حقوق بحال کرنے پر یورپین پارلیمنٹ کی تاکید
Sep ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
یورپین پارلیمنٹ نے کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے 12 ارکان نے یکے بعد دیگری ہندوستان کی کشمیر پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مودی حکومت فوری طور پرعوام کے شہری حقوق بحال کرے، کرفیو ختم کیا جائے اور صحافت سمیت ذرائع ابلاغ پر سے پابندیاں اٹھائی جائیں۔
یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال جاننے کے لیے یورپین ایکسٹرنل ایکشن فورس کے ایشیا پیسیفک ریجن کے لئے ڈائریکٹر جنرل کو بریفنگ کے لئے طلب کر رکھا تھا۔ انہوں نے ان کیمرہ سیشن میں ارکان کو علاقے کے بارے میں دستیاب رپورٹس اور یورپین یونین کی اس پر پوزیشن سے آگاہ کیا۔
اس موقع پرپاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر بھی یورپین پارلیمنٹ میں موجود تھے۔