Dec ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۴ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کا امریکہ کو انتباہ

شمالی کوریا نے امریکا کوجارحانہ پالیسیاں تبدیل کرنے کے حوالے سے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اب امریکا پر منحصر ہے کہ وہ کونسا کرسمس گفٹ منتخب کرتا ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا اپنے اٹھائے ہوئے اہم اقدامات پر قائم رہنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اب جو کرنا ہے اس کا انحصار امریکا پر ہے، امریکا کا مزید مذاکرات کا مطالبہ ایک احمقانہ چال ہے۔

اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکا مذاکرات کو اپنے آئندہ انتخابات اور سیاسی صورتحال میں اپنے حق میں استعمال کرنا چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور شمالی کوریاکےدرمیان 3 مرتبہ ڈی نیوکلیئرائزیشن مذاکرات ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود امریکی رویے کی وجہ سے دونوں ملکوں کے اختلافات کم نہیں ہوئے۔

 

ٹیگس