Jan ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کے مختلف شہروں میں ٹرمپ کے خلاف خواتین کے مظاہرے

ہزاروں امریکی خواتین نے واشنگٹن، نیویارک اور شکاگو میں انہی دنوں مسلسل چوتھے برس صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

امریکا کے مختلف شہروں میں خواتین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مارچ کیا ہے اور ان پر خواتین کے حقوق کو پامال کرنے، موسمیاتی تبدیلیوں کے معاملات پر مجرمانہ غفلت برتنے، غیر ملکی تارکین وطن کےساتھ نا انصافیوں کا الزام عائد کیا۔ 
مظاہرے  میں شریک خواتین نے صدر ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے اور ان کی برطرفی کا مطالبہ بھی کیا۔
مظاہرے میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکان پر خوفزدہ ہیں۔
ایسے  ہی مظاہرے ہفتے کے روز امریکہ کے ایک سو اسی دوسرے شہروں میں منعقد کیے گئے۔
تازہ ترین سروے نتائج کے مطابق امریکی رائے عامہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف انتہائی نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ٹیگس