امریکہ کے چرچ میں فائرنگ 4 ہلاک و زخمی
Feb ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran
امریکی ریاست فلوریڈا کے چرچ میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریویریا بیچ پر ایک شخص کی تدفین کے بعد پیش آیا۔
فائرنگ سے مرنے والوں میں ایک نوجوان لڑکا بھی شامل ہے جبکہ واقعے میں 15 سال کا لڑکا اور ایک خاتون زخمی ہوئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ابھی تک واقعے میں ملوث کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔
امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔ سرکاری طور پر جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق تقریبا تین سو ملین ہتھیار عام لوگوں کے پاس ہیں یعنی ہر امریکی شہری کے پاس ایک آتشی اسلحہ موجود ہے۔امریکہ میں اسلحہ کی خرید و فروخت اور نمائش آزاد ہے اور طاقتور اسلحہ لابی ملک میں گن کنٹرول قوانین وضع کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔