کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 1666 نئے کیسز میں کمی کا رجحان
چین کے صوبہ ہبوئی کے باہر والے علاقوں میں خطرناک کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل 12 ویں دن کمی درج کی گئی ہے۔
چین میں کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں مزید 143 اموات ہوئی ہیں جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1ہزار 666 ہوگئی جبکہ مزید 3ہزار کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
چین میں صوبہ ہبوئی کے باہر والے علاقوں میں خطرناک کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل 12 ویں دن کمی درج کی گئی ہے۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے آج اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ صوبہ ہبوئی کے باہر والے علاقوں میں ہفتہ تک کورونا وائرس کے 166 کیسزدرج کئے گئے ہیں۔ جبکہ ہفتہ کو 31 صوبائی سطح کے علاقوں میں وائرس کے 2009 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی جس میں 1843 معاملہ صوبہ ہبوئی کے ہیں۔
قابل غور ہے کہ چین میں وبائی شکل اختیار کر چکے کورونا وائرس سے اب تک 1666 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 60 ہزار سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہ وائرس کئی ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اوربیماروں کی تعداد 69 ہزار 38 ہوگئی ہے جبکہ فرانس، ہانگ کانگ اور فلپائن میں بھی ایک، ایک مریض موت کا شکار ہوچکے ہیں۔ مصرمیں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا، جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں کورونا وائرس کے 218 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔