امریکی پولیس نے چھے سالہ بچی کو گرفتار کیا ۔ ویڈیو
حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں امریکہ کا ایک پولیس افسر ایک چھے سالہ سیاہ فام بچی ’’کے یا رولی‘‘ کو گرفتار کر کے لے جا رہا ہے۔
پہچانئے امریکی مزاج کو!
حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں امریکہ کا ایک پولیس افسر ایک چھے سالہ سیاہ فام بچی ’’کے یا رولی‘‘ کو گرفتار کر کے لے جا رہا ہے۔
یہ غیر انسانی واقعہ ستمبر ۲۰۱۹ میں امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا جہاں بچی کے آہ و نالہ کے باوجود امریکی پولیس آفیسر نے بچی کو ’’زِپ ٹائی‘‘ پہنائی اور اسے اسکول سے باہر نکال کر دکھیلتا ہوا اپنی گاڑی کی طرف لے گیا۔
اس پولیس افسر کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی گزشتہ اٹھائیس سالہ نوکری کے دوران چھے ہزار افراد کو گرفتار کیا ہے، مگر اس کمسن بچی کی گرفتاری سے گرفتار ہونے والوں کے ِسن کا رکارڈ ٹوٹ گیا کیوں کہ اس سے پہلے تک گرفتار ہونے والے سب سے کم عمر بچے کا سن کل سات برس کا تھا۔
سی ان ان کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اس بچی کو اسکول میں شرارت کرنے اور پرنسپل کی باتوں ہر کان نہ دھرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور یہ بچی اب بھی نیند کے عالم ڈری سہمی رہتی ہے۔