Mar ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
  • امریکہ کی انیس ریاستوں کی ٹرمپ کے خلاف پٹیشن

امریکہ کی انیس ریاستوں نے دفاعی شعبے کا بجٹ سرحدی دیوار کی تعمیر کے لئے مختص کرنے کے صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

ھیل جریدے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی انیس ریاستوں نے چار ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ میکسیکو سے ملحقہ امریکی سرحدوں پر دیوار کھڑی کرنے کے لئے مختص کرنے کی بنا پر صدر ٹرمپ کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے۔

ریاست کیلی فورنیا کی فیڈرل عدالت میں داخل کی جانے والی اس پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ مرکز کی اضافی رقوم کو سرحدی دیوار کی تعمیر میں استعمال کرنا کانگریس کے فیصلے کے خلاف اور آئین کے منافی ہے۔

امریکہ کی انیس ریاستوں کا خیال ہے کہ سرحدی دیوار کی تعمیر کے لئے نیا بجٹ مختص کرنا غیر قانونی ہے کیونکہ اس سے طاقت کی تقسیم کے قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

نیویارک کے اٹارنی جنرل لٹیٹیا جیمز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ نے ٹیکس کا غلط استعمال کر کے امریکیوں کی سیکورٹی خطرے میں ڈال دی ہے۔

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے کانگریس کو رپورٹ دی ہے کہ ٹرمپ کے حکم سے وہ اپنے بجٹ سے تین اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر میکسیکو سے ملحقہ امریکی سرحدوں پر دیوار کی تعمیر پر خرچ کرے گی۔

ٹیگس