Mar ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • فرانس میں مسجد پرحملہ، نمازی زخمی

فرانسیسی ذرائع نے دار الحکومت پیرس میں ایک مسجد پر حملے کی خبر دی ہے۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق فرانسیسی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کی شب ایک مسلح شخص نے مسجد میں موجود نمازیوں پر فائرنگ کر دی۔ رو ڈے ٹینگر نامی علاقے کی مسجد پر ہونے والے اس حملے میں ایک نمازی زخمی ہو گیا۔پولیس کو مسجد سے چھے گولیاں ملی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔ حالیہ چند مہینوں کے دوران فرانس کی مساجد پر متعدد بار حملے کئے جا چکے ہیں۔ فرانسیسی مسلمانوں نے بارہا اسلام مخالف اقدامات اور مساجد پر ہونے والے حملوں کو لے کر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے اپنے دینی مراکز کی سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حالیہ چند برسوں میں یورپی ممالک میں داعش نے کئی دہشتگردانہ حملے کئے جن کے بعد ان ممالک میں اسلامو فوبیا اور اسلام مخالف اقدامات میں شدت آ گئی ہے۔اسی سبب سے یورپی بالخصوص فرانسیسی مسلمانوں کو خاصی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی ماہرین نے بارہا یہ اعتراف کیا ہے کہ یورپ میں بد امنی کے واقعات کا بنیادی سبب یورپی ممالک کے ذریعہ عراق و شام میں سرگرم دہشتگردوں کی بھرپورحمایت و مدد ہے۔

ٹیگس