Apr ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • ٹرمپ نے امریکی حماقت کا اعتراف کیا

امریکی صدر نے مغربی ایشیا کے ملکوں میں واشنگٹن کے ذریعے آٹھ ٹریلین ڈالر خرچ کئے جانے کو احمقانہ اقدام قرار دیا ہے

الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کے بارے میں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت کتنے احمق تھے جب ہم نے مشرق وسطی میں آٹھ ٹریلین ڈالر لٹا دیئے۔

ٹرمپ نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ ہم اپنے دوستوں کا دفاع کرتے ہیں تو انہیں بھی چاہیے کہ وہ اس کے اخراجات ہمیں ادا کریں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ہمیں مفت میں تیل ملنے کا امکان پیدا ہوجائے تو میں سعودی عرب سے تیل کی خریداری روکنے کے معاملے پر غور کرسکتا ہوں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سابق امریکی صدر اوباما کے مشیر ڈیوڈ پلوف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور سعودی عرب نے بھی چین کی طرح ٹرمپ کو دھوکہ دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز امریکی خام تیل کی قیمتیں پچھلے دو عشروں کے دوران اپنی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ایک طرف کورونا وائرس کے سبب عالمی معیشت کا پہیہ جام ہے تو دوسری جانب سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی جنگ نے عالمی منڈی میں رسد اور طلب کے درمیان توازن کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔

ٹیگس