Apr ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
  • کورونا بدستور ٹارگٹ کر رہا ہے دنیا بھر کے انسانوں کو

کورونا نے عالمی سطح پر انسانی زندگی کو سخت ترین مسائل و مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس وبا سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 32 لاکھ 20 ہزار 830 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 28 ہزار 239 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 19 لاکھ 91 ہزار 608 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 59 ہزار 811 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 983 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس میں 93 ہزار 657 افراد مبتلا ہوئے جن میں سے 73 ہزار 791 افراد صحت یاب ہوئے اور5 ہزار957 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعودی عرب میں کورونا سے کل اموات 157 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار402 تک جا پہنچی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 36 ہزار 899 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 24 ہزار 275 ہو چکی ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 27 ہزار 682 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 3ہزار 591 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 24 ہزار 87 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 66 ہزار 420 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 26 ہزار 97 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار 221 ہو گئی۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 6 ہزار 467 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 61 ہزار 539 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3ہزار 81 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 17 ہزار 589 ہو گئے۔

روس میں کورونا وائرس سے کل اموات 972 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 99 ہزار 399 ہو چکی ہے۔

جنوبی کوریا میں کورونا متاثرین کی تعداد 10765 اور ہلاک شدگان کی تعداد 247 ہو گئی ہے ۔

 

ٹیگس