May ۰۲, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل میں امریکہ کو ناکامی کا سامنا

سلامتی کونسل کے چیئرمین نے کہا ہے کہ روان ماہ کے دوران ایران کے خلاف اسحلہ جاتی پابندیوں میں توسیع کی غرض سے سلامتی کونسل کے اجلاس کا کوئی امکان نہیں ہے۔

نیویارک سے ہمارے نمائندے کے مطابق سیکورٹی کونسل کے موجودہ چیئرمین اسٹوینیہ کے مندوب سیون جورگیسن نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا کوئی بھی رکن ملک جب چاہے شیڈول سے ہٹ کر کسی اجلاس کی درخواست کرسکتا ہے تاہم اس ماہ اس کا امکان نہیں ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ایران ایکشن گروپ کے سرغنہ برایان ہک نے جمعرات کے روز دعوی کیا تھا کہ ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیوں میں توسیع سے متعلق امریکی قرارداد رواں ماہ کے دوران سلامتی کونسل میں رائے شماری کے لیے پیش کی جائے گی۔
روزنامہ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کے تحت سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیوں میں توسیع کے لئے تگ و دو شروع کردی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے اسلحہ کی خرید و فرخت سے متعلق سلامتی کونسل کی عائد کردہ پابندیوں کی مدت رواں سال اکتوبر میں ختم ہوجائے گی۔

ٹیگس