امریکی درندے باز نہیں آ رہے ہیں+ ویڈیو
Jun ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
ایک سفید فام امریکی پولیس افسر نے 25 مئي کو سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کو مینے سوٹا شہر کے مینیا پولس شہر میں انتہائي وحشیانہ طریقے سے قتل کر دیا تھا جس کے خلاف پورے امریکا میں عوام احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔
امریکا کے مختلف شہروں اور ریاستوں میں نسلی امتیاز اور نسل پرستی کے خلاف وسیع مظاہرے ہو رہے ہیں لیکن امریکی پولیس کے وحشی اقدامات میں کمی نہیں ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی ریاست ورجینیا میں سفید فام پولیس اہلکار کتنے وحشی طریقے سے سیاہ فام نوجوان کو زد کوب کر رہے ہیں۔
امریکی مظاہرین شدید گرمی، کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور پولیس کے تشدد آمیز رویے کے باوجود، "سیاہ فام لوگوں کی زندگي اہم ہے" اور "ہم سانس نہیں پا رہے ہیں" جیسے نعروں کے ساتھ مظاہرے کر رہے ہیں۔