Jun ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی ایک بار پھر چین کو دھمکی

امریکی صدر ٹرمپ نے چین کو ایک بار پھر تعلقات مکمل طور پر منقطع کرنے کی دھمکی دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں چین کو دھمکی دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ تعلقات مکمل طور پر منقطع کرنے کے لئے اپنا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے دعوی کیا ہے کہ ٹرمپ نے چین سے درخواست کی ہے کہ وہ امریکہ میں اپنے اقتصادی اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات میں ان کو کامیابی دلوانے میں مدد کرے۔ ٹرمپ نے گذشتہ مہینے بھی امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے موقع پر کہا تھا کہ امریکہ چین کے ساتھ اپنے تعلقات مکمل طور پر منقطع کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد امریکہ اور چین کے تعلقات اب تک کی سب سے نچلی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔

ٹیگس