Jun ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان - چین تنازع، روس کا واضح موقف، تیسرے فریق کی ضرورت نہیں

مشرقی لداخ کی گلوان وادی میں حقیقی کنٹرول لائن کے پاس 15 جون کو ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان ہونے والے خونی تصادم کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہوگئے ہیں۔

در ایں اثنا روس کا کہنا ہے کہ اسے ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان جاری تنازع کے حل کے لئے کسی تیسرے فریق کی ضرورت ہے۔

ہندوستان، روس اور چین کے وزرائے خارجہ کے منگل کے روز ورچئول اجلاس کے دوران روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ہندوستان - چین کے درمیان لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر جاری کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا محسوس نہيں ہو رہا ہے کہ اس میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت کی ضرورت ہے۔

روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم یہ امید کرتے ہیں کہ حالات مسلسل پرامن رہیں گے اور تنازع کے حل کے لئے کوششیں کی جائیں گی ۔

روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ انہیں مدد کی ضرورت ہے خاص طور پر ممالک کے مسائل کا موضوع ہے، وہ اپنے دم پر اس کو حل کر سکتے ہیں۔

روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ نئی دہلی اور بیجنگ نے پر امن حل پر اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ روس کے دورے پر ہیں۔

تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ ہندوستان اور چین کے درمیان جاری تنازع اور مسئلے کے حل میں مدد کی درخواست کرنے کے لئے راج ناتھ سنگھ ماسکو کے دورے پر ہیں۔

ٹیگس