Jun ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کورونا کا بحران، 27 لاکھ افراد متاثر، ایک لاکھ 29 ہزار ہلاک

دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلا اور اس مرض میں اموات کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ بدستور دنیا بھر میں سرفہرست ملک بنا ہوا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 26 لاکھ 81 ہزار 802 ہو گئی ہے جس میں سے ایک لاکھ 28 ہزار 778 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے دوچار دنیا کے مختلف ملکوں میں امریکہ سرفہرست ہے جہاں اس وائرس میں مبتلا اور اس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

 امریکہ نے دیگر ملکوں کے مقابلے میں کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل دیر سے شروع کیا ہے اور اب اسے کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اس بیماری کے مقابلے کے لیے ضروری وسائل اور ٹیسٹ کٹس کی شدید قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے مقابلے میں ٹرمپ حکومت کی ناقص کارکردگی اور ناتوانی کی بنا پر امریکی حکومت اور خود ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ٹیگس