Jul ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran

امریکا میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو نسل پرست نے گاڑی سے کچل دیا۔

امریکا میں نسلی امتیاز اور نسل پرستی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جبکہ ایک نسل پرست گورے نے مظاہرہ کر رہے لوگوں کو گاڑی سے کچل دیا۔ 

سفید فام پولیس افسر ڈریک شوون نے پچیس مئی کو نو منٹ تک اپنے گھٹنے سے گردن دبا کر ایک سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کو قتل کر دیا تھا۔ سفید فام پولیس افسر کے اس وحشیانہ اقدام کے خلاف پورے امریکہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور جگہ جگہ پولیس کی نسل پرستی کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں جن کا دائرہ امریکہ کی سبھی پچاس ریاستوں میں پھیل گیا ہے۔ ملک گیر احتجاج میں شدت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو بارہا تشدد کا حامی، بلوائی اور دہشت گرد قرار دیا ہے۔

ٹیگس