Jul ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • روس کو امریکی کمانڈر کی دھمکی

امریکہ کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل مارک میلی نے دھمکی دی ہے کہ اگر افغانستان میں امریکی فوجیوں کے قتل میں روس کا کردار ثابت ہوگیا تو انتقامی کارروائی کی جائے گی۔

گارڈین کی رپورٹ کے مطابق جنرل مارک میلی نے کہا کہ امریکہ کی انٹیلیجنس ایجنسیاں، افغانستان میں امریکی فوجیوں کے قتل کے لئے طالبان اور روس کے درمیان رابطے کی رپورٹوں پر کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ اگر ان رپورٹوں کی تصدیق ہو گئی تو اس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ امریکہ کے چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ ان رپورٹوں کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔ مارک میلی نے کہا میں نے اور امریکی وزیر دفاع نے ان رپورٹوں کو سنجیدگی سے لیا ہے اور اس کا باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں اور ہمیں اس کی حقیقت پر اگر یقین ہو گیا تو کارروائی کریں گے۔

روزنامہ نیویارک ٹائمز نے ابھی کچھ روز پہلے رپورٹ دی تھی کہ روسی فوج کے ایک ادارے نے ماضی میں طالبان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہر ایک امریکی فوجی کے قتل کے عوض انہیں نقد انعام دیں گے۔

امریکہ کے انٹیلیجنس اداروں کی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کو قتل کرنے کے لئے طالبان سے روس کی درخواست کے دعوے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوئن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ 

ٹیگس