ٹرمپ ایک گھمنڈی انتہا پسند ہیں: امریکی سینیٹر
امریکا کی ایک سینیٹر نے اس ملک کے صدر کو ایک ایسا گھمنڈی انتہا پسند بتایا ہے جس کی نظر میں سیاہ فاموں کی زندگی کو کوئي قیمت نہیں ہے۔
امریکی سینیٹ میں کیلی فورنیا سے ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن کملا ہیریس نے جمعے کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نسل پرستانہ رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کبھی بھی سیاہ فاموں کی زندگي کی اہمیت اور ان کے ساتھ انصاف کے قائل نہیں رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پچھلے کئي ہفتوں سے امریکا کے مختلف شہروں میں سیاہ فام باشندوں کے ساتھ پولیس کے نسل پرستانہ رویے کے خلاف عوامی مظاہرے ہو رہے ہیں۔
پچیس مئي کو ایک سفید فام پولیس افسر نے جارج فلوئیڈ نامی سیاہ فام باشندے کا انتہا بے رحمی سے مینے سوٹا ریاست کے مینیا پولس شہر میں قتل کر دیا تھا۔ اس بھیانک جرم نے امریکی عوام میں غم و غصے کی آگ بھڑکا دی ہے اور وہ مسلسل اس کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پولیس کو عوامی مظاہرین کی سرکوبی کا حکم دیا ہے۔ مظاہروں پر امریکی پولیس کے حملوں میں اب تک ہزاروں افراد زخمی اور گرفتار ہو چکے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
1: https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as
2: https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia
3: https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
5: https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ: ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لنکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ