Jul ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۸ Asia/Tehran
  • روسی جنگی طیاروں نے امریکی جاسوسی ڈرون کا پیچھا کیا

روسی جنگی طیاروں نے بحیرہ اسود کی فضا میں امریکہ کے ایک ڈرون جنگی طیارے کا پتہ لگانے کے بعد اس کا پیچھا کیا۔

ڈیفنس بلاگ ویب سائٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی بحریہ کے متعدد جنگی طیاروں نے ہنگامی پرواز بھرتے ہوئے بحیرہ اسود کے بین الاقوامی علاقے کی فضا میں امریکہ کے ایک MQ9 ریپر قسم کے ڈرون طیارے کا پتہ لگانے کے بعد اس کا پیچھا کیا۔

روسی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق جنگی طیاروں نے پرواز کے تمام بین الاقوامی قوانین پر عمل کرتے ہوئے یہ آپریشن انجام دیا۔ 

روسی جنگی طیاروں نے منگل کے روز بھی امریکہ کے P8 قسم کے ایک ڈرون طیارے کا پتہ لگانے کے بعد اس کا پیچھا کیا تھا۔ امریکی فضائیہ نے جاسوسی کی غرض سے اسٹونیا کے اماری فوجی بیس پر MQ9 ریپر قسم کے اپنے متعدد ڈرون طیارے تعینات کر رکھے ہیں۔

امریکہ کے اس اقدام کا مقصد یورپ میں جاسوسی کے مشن کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ اطلاعات جمع کرنا ہے جبکہ یورپ میں امریکہ کے فوجی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان ڈرون طیاروں کی تعیناتی کا مقصد نیٹو میں امریکہ کے اتحادیوں کی حمایت کرنا ہے۔

واضح رہے کہ روس نے اپنی سرحدوں کے قریب امریکہ کے اس قسم کے فوجی اقدامات پر بارہا اظہارِ تشویش کیا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس