امریکا میں مظاہروں کے دوران لگے اللہ اکبر کے نعرے+ ویڈیو
امریکا میں نسل پرستی کے خلاف ہونے والے پر امن مظاہروں کے دوران اللہ اکبر کے نعرے لگے۔
امریکی اللہ اکبر کے نعروں سے بہت زیادہ خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے جان بوجھ کر یہ نعرہ لگایا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کو بلوائی تک قرار دیا ہے۔
مظاہروں کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے احتجاج کرنے والے شہریوں کو مقامی دہشت گرد سے تعبیر کرتے ہوئے ان پر لوٹ مار کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
25 مئی سے شروع ہونے مظاہرے بدستور پوری طاقت کے ساتھ جاری ہيں۔ امریکا کی کئی ریاستوں کے حالات کنٹرول سے باہر ہیں۔
پچیس مئی کو امریکی ریاست مینے سوٹا کے شہر مینیا پولیس شہر میں سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئد کے قتل کے بعد امریکا کے ساتھ ہی پورے یورپ میں بھی نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کی لہر آ گئی ہے۔ اسی کے ساتھ نسل پرستی کے واقعات میں اضافہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے-
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link
6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne