Jul ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • واشنگٹن میں چین کے سفارتکاروں کو موت کی دھمکیاں

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چین کے خلاف دشمنانہ اقدامات پر اسے متنبہ کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نے آج کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے چین کے خلاف زہر اگلنے اور نفرت پھیلانے کی وجہ سے کئی بار واشنگٹن میں چین کے سفارتخانے پر حملہ ہوا اور چین کے سفارتکاروں کو موت کی دھمکیاں دی گئیں۔

انہوں نےامریکہ کی جانب سے ہیوسٹن میں قونصلیٹ بند کیے جانے کے لئے 72 گھنٹے کی مہلت کو غیر قانونی، بلاجواز اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیا۔

ذرائع کے چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے اور امریکہ کی جانب سے ہیوسٹن میں قونصلیٹ بند کیے جانے کے اعلان کے بعد چین نے ووہان میں قائم امریکی قونصل خانہ بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس