Jul ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • چین کا بڑا اقدام، امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی شروع

امریکہ کی جانب سے ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد چین نے چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے آج جمعہ کے روز چینگ ڈو شہر میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔ چینی وزرات خارجہ نے کہا ہے موجودہ صورت حال کا ذمہ دار امریکا ہے۔

چین کی وزرات خارجہ کا کہنا ہے کہ چین نے یہ اقدام ہیوسٹن میں امریکا کی طرف سے چین کا قونصل خانہ بند کرنے کے بعد اٹھایا۔

امریکا اور چین میں تجارتی جنگ کے بعد سفارتی محاذ آرائی شدت اختیار کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ کو بند کیا تھا جس پر چین کا اب یہ رد عمل سامنے آیا ہے۔

ادھر امریکا میں تین چینی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا، ان پر ویزا فراڈ اور چینی افواج کے ساتھ وابستگی کا الزام ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس