Jul ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
  • چین اورامریکہ کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے: چینی وزیر خارجہ

چین کے وزیر خارجہ نے امریکہ اور چین کے مابین پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کو بڑا دشوار قرار دیا۔

المیادین ٹی وی کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعے کے روز کہا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات بہت ہی پیچیدہ اور دشوار مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کا ذمہ دار ٹرمپ انتظامیہ کو قرار دیا۔

گزشتہ روز چین نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چینگ ڈو شہر میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ امریکہ نے بدھ کے روز 72 گھنٹوں کے اندر اندر ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے تھے جس کے بعد چین نے بھی امریکی قونصلیٹ کو بند کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ تجارت کے موضوع پر چین اور امریکہ کے درمیان شروع ہونے والی جنگ، اب سفارتی محاذ آرائی کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس